جنرل نیوز
جگتیال میں 2 اگست کو صدر ملت اسلامیہ کے انتخابات _ الیکشن کمیشن کے وفد کی ڈی ایس پی سے نمائندگی

جگتیال میں 2 اگست کو ہونے والے صدر امارات ملت اسلامیہ کے انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ایک وفد نے ڈی ایس پی جگتیال رگھو چندر سے ملاقات کی اور پولنگ کے دوران پولیس انتظامات فراہم کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر ایک تحریری یادداشت بھی ڈی ایس پی کو پیش کی گئی۔ ڈی ایس پی سے ملاقات کرنے والوں میں الیکشن کمیشن کے سرپرست اعلی خواجہ لیاقت علی محسن، الیکشن کمشنر محمود علی افسر، اسسٹنٹ کمشنرز پٹواری شکیل، پٹواری مجاہد، ناظم ، ظہیر 10TV کے رپورٹر اور دیگر شامل ہیں