انٹر نیشنل

سعودی عرب میں ماہ اگست کے آغاز سے موسم گرما کا اختتام – محکمہ موسمیات

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ اگسٹ کے آغاز کے ساتھ موسم گرما اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ مگر ریاض سمیت مملکت کے کچھ علاقے اب بھی شدید گرم ہیں۔ سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ موسمی نقشوں کے حساب سے ماہ اگست کے آغاز سے سعودی عرب میں موسم گرما کا اختتام ہوگیا ہے۔

 

بعض علاقوں میں ابھی بھی موسم گرم محسوس ہوگا تاہم دن گزرنے کے ساتھ موسم اعتدال پر مائل ہونا شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اگست کے آخری عشرے سے پہلے موسم سرد مائل ہونا شروع ہو گا۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں الاحسا شہر ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں جمعرات کو درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 

ملک کا سرد ترین علاقہ السودہ ہے جہاں 13 سینٹی گریڈ سے کم ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ گرم ترین علاقوں میں دمام، الخرج، حفر الباطن، ریاض اور وادی الدواسر ہے جہاں 46 اور 45 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ سرد علاقوں میں ابہا، باحہ، طائف، طریف اور القریات ہے جہاں 17 اور 18 ڈگری ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button