جنرل نیوز

بی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی خانہ پور جانسن نائک نے حرکیاتی بی‌آر ایس قائد شیخ عبدالکریم کی عیادت کی

خانہ پور۔ بی آر ایس قائد جانسن نائک انچارج حلقہ اسمبلی خانہ پور نے خانہ پور کے حرکیاتی بی آر ایس قائد شیخ عبدالکریم ولد حبیب کرانہ کے مکان واقع پدماوتی نگر خانہ پور پہنچ کر ان کی عیادت کی۔

 

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بی آر ایس قائد شیخ عبدالکریم کی آنکھ کا آپریشن ہوا تھا۔ اس دوران بی آر ایس قائد جانسن نائک نے شیخ عبدالکریم کی والدہ کی بھی مزاج پرسی کی اور ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے شیخ عبدالکریم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر ایم اے خلیل سابق نائب صدر نشین بلدیہ خانہ پور، شیخ عبدالرشید، شیخ عبدالجمشید، شیخ عبدالعلیم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button