جنرل نیوز

اسرائیل نے ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر مولانا سید تقی رضا عابدی کا شدید رد عمل

حیدرآباد۔ حجت الاسلام سید تقی رضا عابدی صاحب صدر تنظیم جعفری نے کہا کہ شہید اسماعیل ھنیہ اور فواد الشکر [حاج محسن] کی شھادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مولانا  نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کی جنبش مقاومت حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شھید فواد الشکر کو بیروت میں اور جنبش مقاومت فلسطین حماس کے سردار شہید اسماعیل ھنیہ کا تہران کی سرزمین پر اسرائیل کا نا جوانمردانہ قتل ایک ایسا جرم ہے جس کی حدیں اسرائیل نے پار کر دی اور ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ ایک مہمان کو بے گناہ کو کسی دوسرے ملک میں اس وحشیانہ انداز میں قتل کرنا نہایت ہی بزدلانہ کام ہے،

 

شھید اسماعیل ھنیہ ایک ایسے مرد مجاہد تھے، جس نے اپنے خاندان سے تقریبا ۶۰ شھید فلسطین کے لیے دئے تھا، اپنے بھائیوں بھتیجوں اور اولاد کی قربانی بیت المقدس کی آزادی کے لئے دی تھی، بالآخر وہ بھی ان شھیدوں سے جا ملے۔ شھید ھنیہ اس راہ میں بچپن سے لے کے جوانی اور جوانی سے لے کے پیری تک مسلسل جدوجہد کرتے رہے، مسلسل صہیونی طواغیت کے نبردآزما رہے، کبھی باطل کے سامنے اپنا سر جھکنے نہیں دیا، انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور انکے دفاع میں جو کام کرسکتے تھے کیا۔ شھید اسماعیل ھنیہ کی سب سے بھترین خاصیت دوستوں اور دشمن کی پہچان تھی۔ وہ اچھی طرح سے مظلوم فلسطین کے دوست کو جانتے تھے اورانہونے دشمن کو پہچاننے میں کبھی غلطی نہیں کی

 

وہ صحیح دوست کی شناخت رکھتے تھے، وہ اپنے ہمدردوں کو پہچانتے تھے اور اس طرح سے انہوں نے سازش کاروں سے کبھی دوستی نہیں کی اور کبھی اپنے ان عرب برادران پر جو مثل برادران یوسف تھے، بھروسہ نہیں کیا اور اسی لئے وہ تہران کو اپنے گھر کی طرح جانتے تھے، جیسے وہ اپنے ہی گھر میں تھے، وہ اپنے ہی وطن میں تھے، وہ جانتے تھے انقلاب اسلامی ایران مظلومین عالم کی پناہ گاہ ہے، اور ظالمین جہاں سے نبرد آزمایی کی طاقت اسی انقلاب سے حاصل ہوگی۔ یہی وجہ تھی کہ وہ انقلاب اسلامی کے شیدا اور عاشق رھبر معظم تھے، جسکے جواب میں غیور ایرانی عوام نے اپنی مھمان نوازی کا مظاھرہ کیا اور ۲۰ لاکھ کے قریب لوگوں نے انکے جنازہ میں شرکت کرکے شھید اسماعیل ھنیہ سے محبت اور مظلومین فلسطین کی حمایت اور خبیث صہیونیوں سے برائت کا اظھار کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button