مانو کے “اردو نامہ” میں این آر آئیز صحافی میرمحسن علی اور محمد سیف الدین مہمان

ریاض ۔ کے این واصف
شعبہ ترسیل و صحافت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے آفیشیل چینل پر سعودی عرب میں برسرے کار محمد سیف الدین اور میر محسن علی کا “اردو اخبارات اور بیرون ملک قارئین” کے عنوان سے ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔ مانو کے شعبہ صحافت میں اسوسی ایٹ پروفیسر مصطفٰی علی سروری نے ہی انٹرویو کیا۔
محسن علی اور سیف الدین طویل عرصہ سے پیشہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ان دونوں نے سعودی گزٹ کے لئے بحیثیت فری لانسر خدمات انجام دیں۔
عثمانیہ یونیورسٹی سے بی سی جے محمد سیف الدین اب بھی روزنامہ اعتماد کے لئے ہفتہ وار کالم لکھتے ہین۔ سیف الدین ریاض کے سماجی حلقوں کی ایک متحرک شخصیت ہیں۔ وہ ٹوسٹ ماسٹرز ایریا ون کے ڈائریکٹر اور انٹرنیشنل فریٹرنٹی فورم (IJFF) کے نائب صدر اور سابق میں بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے صدر بھی رہے ہیں۔
سیف اور محسن علی کا یہ دلچسپ اور معلومات آفرین انٹرویو فیس بک پر درجہ ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے.