نیشنل

وشال گڑھ میں جو کچھ ہوا وہ تنازعہ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔ ابو عاصم آعظمی

ریاض ۔ کے این واصف

وشال گڑھ واقع کے حوالے سے صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا و رکن قانون ساز اسمبلی ابو عاصم آعظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وشال گڑھ میں جو کچھ ہوا وہ تنازعہ نہیں بلکہ دہشت گردی تھا۔ جب انصاف کے خلاف امتیازی سلوک کیا جاتا ہے تو یہ انصاف نہیں ہوتا ہے۔ ہم بھی اس ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم ہندو مسلم اتحاد چاہتے ہیں۔

 

کولہاپور کے وشال گڑھ اور غزاپور میں مسلم برادری کو نشانہ بنانے میں تشدد ہوا، میں مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دہشت گردی قانون کے تحت مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انھون نے کہا کہ وہ کو کولہاپور میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کرین گے اور اس پورے واقعے کے بارے میں حکومت کو مطلع کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button