جنرل نیوز

نظام آباد میں ایک چھت کے نیچے قائم سرکاری تین اسکولوں  واٹر ٹینک کو انفراسٹرکچر کے لئے ( 5) لاکھ روپے کی منظوری پر مشیر حکومت محمد علی شبیر کو تہنت و اظہار تشکر 

نظام آباد 4/ اگسٹ(اردو لیکس) شہر نظام آباد میں ایک چھت کے تلے تین سرکاری اسکول قائم ہیں جن میں پرائمری , اپر پرائمری ، اور ہائی اسکول شامل ہیں

جس میں متوسط اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات ایک کثیر زیر تعلیم ہیں ان کے لئے بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اس خصوص میں متعلقہ ڈیویژن 58 سینئر کارپوریٹر محمد عبد القدوس نے جناب محمد علی شبیر ریاستی مشیر حکومت تلنگانہ برائے درج فہرست طبقات و اقلیتی طبقات سے اس سرکاری اسکول کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے فنڈز کی اجرائی کے لئے موثر و کامیاب نمائند گی کی تھی محمد علی شبیر نے ( 5) لاکھ روپے فنڈز کی منظوری عمل لائے جانے پر محمد علی شبیر کو محمد عبد القدوس کارپوریٹر ڈویژن (58) کی قیادت میں خواجہ نصیر الدین ہائی اسکول واٹر ٹینک ، گنگادھر صدر مدرس اپرپرائمری اسکول ، وسیم اللہ خان پرائمری اسکول و استاتذہ نے آج آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس نظام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے ان کی شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی

 

اور اسکول کے لئے انفراسٹرکچر ( 5) لاکھ روپے کی فراہمی پر ان سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر جلیل خان ، عبد الوحید کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button