جنرل نیوز

بھینسہ شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے دکان داروں کو پولیس کی نوٹس

بھینسہ 6/اگسٹ ( اردولیکس) ضلع نرمل کے بھینسہ شہر میں اے ایس پی اویناش کمار اور بھینسہ سی آئی ڈی راجہ ریڈی نے شہر کے مختلف دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے پر تلنگانہ پبلک سیفٹی انفورسمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کی۔

 

اس موقع پر بھینسہ ایڈیشنل ایس پی اویناشں کمار نے کہا کہ اس ایکٹ کے مطابق ہر دکان کے مالک کو اپنے دکان کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا لازمی ہے۔ اس نوٹس کےجاری ہونے کے 15 دنوں کے بعد بھی اگر کوئی دکاندار سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کرتا ہے تو ان دکانداروں کو پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر ایک مہینے کے بعد بھی سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہوتو 10,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

اے ایس پی اویناش کمار نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام چوری کی وارداتوں سے بچانے کیلئے ہر دکان میں سی سی ٹی وی کیمروں کا ہونا لازمی ہے۔بڑھتے چوری کے واقعات کو لیکر بھینسہ پولیس کافی متحرک ہو کی ہے۔جرائم پیشہ ور افراد کو جلد سے جلد پکڑنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے مددگار ثابت ہونگے۔اس موقع پر سرکل انسپکٹر ڈی راجہ ریڈی کے علاوہ پولیس جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button