جنرل نیوز
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین میں انعامات کی تقسیم

حیدرآباد۔ منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کی جانب سے شہر حیدرآباد میں تقریباً 70 مراکز نسواں چلائے جارہے ہیں۔ حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن کی راست نگرانی میں بڑی عورتوں کی تعلیم کا یہ سلسلہ تقریباً چار سال سے جاری ہے۔ حیدرآباد میں پانچ زون بنائے گئے ہیں۔ بابا نگر زون، شاہین نگر زون، کشن باغ زون، مولیٰ علی زون، ملک پیٹ زون۔ آج بابا نگر زون کے تقریباً 500 خواتین کو کوہِ نور فنکشن ہال بابا نگر میں جمع کیاگیا۔ یہاں ان خواتین کا امتحان بھی لیاگیا اور صدر صاحب کا تربیتی خطاب ہوا اور ان خواتین کو انعامات سے نوازا گیا۔