تلنگانہ

بودھن رکن اسمبلی شکیل عامر پر قاتلانہ حملے کا الزام ۔ مجلس کے دو کونسلرس گرفتار

نظام آباد: مجلس اتحاد المسلمین کے دو کونسلرس کو نظام آباد ضلع بودھن کے ایم ایل اے شکیل عامر پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ایم آئی ایم کےکونسلرس پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم ایل اے شکیل عامر کو  روکا جو جمعہ کو بودھن میں تلنگانہ یوم تاسیس دہائی تقاریب میں شرکت کے لئے آئےہوئے تھے۔بی آر ایس اور ایم آئی ایم قائدین کے درمیان ہلکی سی جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

 

 

ایم ایل اے شکیل نے بودھن پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ایم آئی ایم کےلیڈرس نے ان پر حملے کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے الطاف اور نوید دونوں کے ساتھ ایم آئی ایم کونسلروں اور ایم آئی ایم کے دیگر آٹھ لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ہفتہ کو پولیس نے ایم آئی ایم کے دونوں کونسلروں کو گرفتار کیا اور نظام آباد میں جوڈیشل سیکنڈ کلاس ریلوے میجسٹریٹ کے گھر پر پیش کیا۔ کونسلرس کو 30 جون تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button