جنرل نیوز

کھمم میں 17 اگست کو جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ کا انعقاد

کھمم میں 17 اگست کو عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے نوجوانان محلہ نظام پیٹ کھمم کے زیر اہتمام بتاریخ 17 اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد نظام پیٹ کھمم میں جلسہ سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جلسہ کی صدارت مولانا محمد حمایت اللہ صاحب حسینی فرمائے گئے جلسہ کے مہمان خصوصی ملک کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا پی ایم مذمل صاحب رشادی نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ امام و خطیب مسجد عمر فاروق رض بنگلور کرناٹک کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ مقامی علمائے کرام کے بھی بیانات ہونگے نوجوانان محلہ نظام پیٹ کھمم نے جلسہ کے اشتہارات کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے اہلیان کھمم شہر سے گزارش کی ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ فرمائے

متعلقہ خبریں

Back to top button