جنرل نیوز

تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کے زیر اہتمام عظمت صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کوئیز برائے طلباء طالبات 15ستمبر کو انعقاد _ کامیابی حاصل کرنے والوں کو ‌نقد انعامی رقومات 

مولانا مفتی سعید اکبر کاصحافتی بیان 

نظام آباد 10 /اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس)مفتی سعید اکبرصدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس پرفتن دور جہاں میں دیگر ارتدادی فتنوں کی جانب سے اہل ایمان کے دلوں سے اسلام وایمان کی عظمت نکال کر مرتد بنانے کی ہمہ جہت کوشش کر رہے ہیں وہی پر مسلم نئی نسل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت اور انکے مقام سے ناواقفیت کی وجہ سے ارتدادی مشن کا شکار ہو رہے ہیں اسی وجہ سے امت کے نونہالوں، طلباء و طالبات کو ارتدادی فتنوں کی جانب سے ہونے والی کوششوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی جانب سے سر زمین نظام آباد میں پہلی مرتبہ عظمت صحابہ کوئیز کا اسکولس، کالجس میں زیر تعلیم طلباء طالبات

کے لئے انعقاد عمل لایا جارہا ہے مفتی سعید اکبر نے کہا کہ

طلباء و طالبات کے لئے سنہرا موقع کہ اس کے ذریعہ رسول اللہ ﷺکے صحابہ کی عظمت اور انکے ناموس کی آگاہی حاصل کریں انہوں نے بتایا کہ کوئیز مقابلے 15/ستمبر 2024 بروز اتوار صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بجے کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پر منعقد ہونگے جس میں تین گروپ رہنگے( 1 ) جونئیر گروپ براۓ جماعت دوم‌سے جماعت پنجم کے لئے (2) ہائی اسکول گروپ (

3) انٹرمیڈیٹ و ڈگری گروپ شامل ہیں

جونئیر گروپ میں انعام اول 5000 روپے

انعام دوم 4000 روپے

انعام سوم 3000روپے

ہائی اسکول گروپ

انعام اول۔ 8000 روپے

انعام دوم 7000 روپے

انعام سوم۔ 6000 روپئے

گروپ انٹر‌میڈیٹ و ڈگری

انعام اول 11000 روپے

انعام دوم 10000روپے

انعام سوم 9000 روپے

رجسٹریشن فیس

جونئر گروپ معہ کتاب 140 روپے ،ہائی اسکول گروپ 200 روپے

انٹر ڈگری گروپ 250 روپے

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10/ ستمبر 2024 مقرر کی گئی ہے

آن لائن رجسٹریشن کے لئے بار کوڈ اسکین کی سہولت بھی فراہم ہے مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداروں

مولانا سید عماد الدین قاسمی(نائب صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ )مفتی عظمت اللہ سعید شریعہ بورڈ

حافظ جعفر، عبد الحمید صدیقی، محمد اظہر الدین، عبدالحئی راحل سماجی کارکن نے ضلع نظام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کے منتظمین ،والدین سرپرستوں سے اپیل کی وہ طلباء طالبات کوان کوئز مقابلے میں حصہ لینے کے ترغیب دیں اور ان کا  رجسٹریشن کروائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button