جنرل نیوز

یوم آزادی کے موقع پر الفیض ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام طلباء کے درمیان پینٹنگ کے مقابلے

محبوب نگر ۔ محبوب نگر مستقر 13 اگسٹ بروز منگل کو الفیض سوسائٹی کی جانب سوسائٹی دفتر پر اول تا پنجم  کلاس کے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پینٹنگ کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ سوسائٹی کے صدر جہانگیر بابا نے مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر جہانگیر بابا نے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم آزادی مسلمانوں کی قربانیاں آنے والی نسل کو بتانا ضروری ہے کیونکہ ہماری قربانیوں کو بھلایا جا رہا ہے۔

 

جہانگیر بابا نے کہا گزشتہ 27 سالوں سے بغیر کسی ذات پات کے تمام برادریوں کی عوامی خدمات انجام دیتے ہوئے خدمات جاری ہے جہانگیر بابا آر ٹی سی میں کام کرتے ہوئے اپنے ذاتی سرمایہ سے عوامی خدمت کررہے ہیں۔ سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ہر سال کیلنڈر کے ذریعے عوام کو سرکاری اسکیموں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ جہانگیر بابا ستمبر 1997 سے بلا لحاظ ذات پات عوامی خدمت کر رہے ہیں طلباء کے لیے اسٹڈی میٹریل کے ساتھ ساتھ

 

پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد تاکہ وہ آگے رہے اس پروگرام میں سوسائیٹی سیکرٹری محمد یعقوب مبین خان محبوب علی جواد اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button