قدیم ترین سکوں ،کرنسی نوٹوں، ڈاک ٹکٹس ، پینٹنگس(خطاطی) نمائش کا 15 اگسٹ تا 17 اگست اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں انعقاد

حیدرآباد 14/اگسٹ (پریس نوٹ)آل انڈیا چارمینار جشنآزادی قدیم ترین سکوں ، کاغذی(کرنسی نوٹوں) ڈاک ٹکٹوں ، پینٹنگز(خطاطی) نمائش کا 15 اگسٹ تا 17 اگست اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں انعقاد عمل لایا جارہا ہے اس نمائش کا افتتاح15/اگسٹ 10بجے دن مہمان خصوصی بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کے ہاتھوں عمل میں آئیگا جبکہ اس تقریب میں مہمانان اعزازی مرزا ریاض الحسن آفندی رکن قانون ساز کونسل ، میر ذو الفقار علی رکن اسمبلی چارمینار ، ممتاز احمد خاں سابقہ رکن اسمبلی ، ممتاز موظف ڈائیرکٹر بی ایس این ایل، سید منصور عالم قادری سی ای او اے پی جے ویلفیئر سوسائٹی شرکت کریں گے۔
ڈاکٹر صمد عثمانی چئیرمین ،محمد سراج الدین ڈائریکٹر ، سید قدیر اللہ قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی نے عوام الناس سے اپنی نوعیت کی منفرد تاریخی نمائیش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے سوسائٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس نمائش میں دنیا کے قدیم ترین سکوں ، کاغذ کرنسی ، ڈاک ٹکٹوں، پینٹنگز (خطاطی) کے نمونے کا مشاہدہ کے لئے 15/16/17اگسٹ تک صبح (10) تا شام(7) کے اوقات مقرر ہیں۔