تلنگانہ

نئے گیسٹ لکچررس کے تقررات پر روک _ پرانے لکچررس کی خدمات بحال کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

حیدرآباد _ 22 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے گیسٹ لیکچررس کی تائید میں احکامات جاری کئے۔ ہائی کورٹ نے انٹر بورڈ کو احکامات جاری کرتے ہوئے  ہدایت دی ہے کہ وہ ماضی میں کام کرنے والے 1654 گیسٹ لیکچررس کی تجدید کرے۔ اور نئے تقررات نہ کرے ۔انٹر بورڈ نے 19 جولائی کو نئے گیسٹ لیکچررز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ ماضی میں کام کرنے والے 20 گیسٹ لیکچررز نے انٹر بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور آج  ہائی کورٹ نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے کام کرنے والوں کو برطرف کرنا درست نہیں، انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button