جنرل نیوز
نارائن پیٹ کے دفتر مجلس اتحاد المسلمین میں 78 ویں یوم آزادی ہند کی تقریب

نارائن پیٹ: 15 اگست (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر کے دفتر مجلس اتحاد المسلمین میں 78 ویں یوم آزادی ہند کی تقریب بڑے ہی عظیم الشان پیمانے پر منائی گئی اس موقع پر ٹاؤن صدر مجلس الحاج محمد تقی چاند رکن بلدیہ نے پرچم کشائی انجام دی اور تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر محمد شریف قریشی’ محمد شہاب الدین چاند’ محمد تقی چاند پیر نمائندہ رکن بلدیہ’ محمد ذاکر چاند’ تاج الدین عطار’ ایڈوکیٹ فیاض تاچی’ ایڈوکیٹ فیض چاند’ محمد طاہر خرادی’ سلیم یادگیری’ عثمان چاند ودیگر موجود تھے۔