جنرل نیوز

کھمم کے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم میں یوم آزادی تقریب

78 ویں یوم آزادی تقریب مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی مولانا محمد سعید احمد قاسمی نے پرچم کشائی کی مدرسہ کے طلباء نے حب الوطنی پر ترانے پیش کیے 78 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں ہر سال کی طرح امسال بھی زبردست تقریب کا اھتمام عمل میں لایا گیا اس موقع پر مولانا محمد سعید احمد قاسمی صاحب بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم نے پرچم کشائی کی طلباء مدرسہ نے حب الوطنی پر زبردست ترانے اور گیت پیش کیے اس موقع پر مولانا محمد سعید احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں اور جمعیت العلمائے کے قائدین نے بے پناہ قربانیاں دی ملک کی آزادی کی تاریخ ملک کے مسلمانوں اور جمعیت العلمائے کے قائدین کے تذکرے کے بغیر نامکمل ھوگی مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کے جمعیت العلمائے ہند کے اکابر علمائے کرام نے انگریزوں کے خلاف جدو جہد کے ذریعے ملک میں بسنے والے تمام مذاھب کے لوگوں کو ایک پلاٹ فارم پر جمع کرواکر آزادی کی جنگ لڑی جس کے ذریعہ انگریزوں کی حکومت ملک چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ملک کی آزادی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان اور علمائے کرام نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتے مولانا نے مزید کھا کے ملک میں بسنے والے تمام مذاھب کے لوگ امن محبت اور بھائی چارگی کے متوالیہ ہے ہمارے ملک میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہی ہے ملک کی ترقی امن و امان شانتی اور اتحاد کے ذریعے ھی ھوتی ھے اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ کرام مولانا عارف مولانا مجیب الرحمٰن حافظ سید سلیم حافظ نذیر احمد مفتی عمران مفتی محبوب علی مولانا صابر مفتی رضوان مولانا جاوید حافظ عبد الرحمان موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button