مبارکباد

شہر کورٹلہ کے پولیس عہدیداروں محمد علیم الدین، عبدالرشید کو نمایاں خدمات پر ایوارڈس 

کورٹلہ 17/اگست (محمد چاند پاشاہ) شہر کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکاروں کو ان کی نمایاں خدمات پر جشن یوم ازادی کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں بحیثیت اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس خدمات انجام دے رہے محمد علی الدین کو ان کی نمایاں خدمات پر محکمہ پولیس ریاست تلنگانہ کی جانب سے باوقار ایوارڈ "اوتم سیوا پدکم” سے نوازا گیا

 

یہ ایوارڈ انہیں ضلع سپریٹینڈنٹ پولیس جگتیال اشوک کمار کے ہاتھوں دفتر ضلع پولیس جگتیال میں دیاگیا۔اور ساتھ ہی ساتھ عبدالرشید ہیڈ کانسٹیبل (اسپیشل برانچ) جنہیں ان کی نمایاں خدمات پر "بیسٹ ڈیوٹی افیسر ایوارڈ” سے نوازا گیا انہیں یہ ایوارڈ رکن اسمبلی دھرماپوری و گورنمنٹ وہیپ اڈلوری لکشمن کمار کے ہاتھوں قلعہ جگتیال میں منعقد یوم آزادی تقریب کے دوران عطا کیاگیا۔واضح رہیکہ عبدالرشید جو گذشتہ کئی سالوں سے اپنی نمایاں خدمات کے عوض مسلسل ایوارڈس حاصل کررہے ہیں۔شہر کورٹلہ کے متوطن ان دونوں فرض شناس عہدیداروں کو انکی نمایاں خدمات پر ریاستی حکومت وہ محکمہ پولیس کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے پر شہریان کورٹلہ نے مسرت کا اظہار کیا۔

 

محمد سراج الدین منصور صدر ضلع اقلیتی سیل کانگرس پارٹی جگتیال، محمد چاند پاشاہ سینیئر جرنلسٹ و صدر مسلم ویلفئر سنگم کورٹلہ، عبدالخالق صدر وقف پروٹیکشن کمیٹی کورٹلہ، محمد انور صدیقی صدر مینارٹی رپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ، محمد وسیع الرحمن(محمد وسیم)، محمد مشتاق احمد (منو) ضلعی نائب صدرور اقلیتی سیل کانگرس پارٹی،محمد نعیم نائب صدر ٹاؤن کانگریس و نمائندہ کونسلر، احمد عبدالقیوم سابقہ رکن بلدیہ، محمد نجیب الدین ڈائریکٹر امانت بینک سوسائٹی، محمد انور،محمد مظفر احمد ( سجو)، عبدالرحیم اراکین بلدیہ کورٹلہ،محمد نعیم الدین ناظم ضلع جگتیال، محمد الیاس احمد خان امیر مقامی، شیخ حبیب قادری صدر اہلسنت والجماعت،شیخ جمیل احمد اسٹاف رپورٹر آداب تلنگانہ جگتیال، محمد رضوان پاشاہ صدر یوتھ کانگریس کورٹلہ،محمد عظمت،سید سہیل، محمد طلحہ عاصم سماجی کارکنان نے دونوں عہدیداروں کی ستائش کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button