جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے دو جواں سال حفاظ قرآن حافظ محمد یاسین تاج اور حافظ محمد صادق چاند کی ادائیگی عمرہ کے لئے روانگی

نارائن پیٹ : 16 اگست (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے دو جواں سال حفاظ قرآن حافظ محمد یاسین تاج اور حافظ محمد صادق چاند کی ادائیگی عمرہ کے روانگی کے موقع پر مقامی علماء و حفاظ اور ائمہ مساجد کی جانب سے جناب محمد خواجہ پٹیل فروٹ مرچنٹ کی رہائش گاہ پر ایک شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر علماء و حفاظ نے حافظ محمد یاسین تاج اور حافظ محمد صادق چاند کو شال اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے سفر کی آسانی اور عمرہ کی قبولیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ مذکورہ دونوں حفاظ کرام نارائن پیٹ سے کل ( 18 اگست ) اتوار کی صبح عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گے۔ اس تقریب میں حافظ محمد چاند پاشاہ لیکچرر ، مولانا حافظ محمد وسیم اکرم پٹیل ، مولانا حافظ محمد فاروق بن مخاشن امام مسجد عمر بن خطابؓ ، حافظ محمد حسین نظامی امام مسجد فردوس ، مولانا حافظ محمد سفیان تاج ، مولانا حافظ محمد عظیم و دیگر شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button