جنرل نیوز

مہکر مہاراشٹرا میں آیوش انٹرنیشنل میڈیکل اسوسی ایشن کے کنونشن کا انعقاد ‌

مرکزی وزیر آیوش پرتاب راو جادھو کی شرکت

طب یونانی نظام کو دیگر طبی شعبوں کے مماثل مساوی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ :ڈاکٹر حکیم تمیم اے قریشی صدر آیوش انٹرنیشنل   

 

مہکر (مہاراشٹر ا18/اگسٹ (اردو لیکس) آیوش انٹرنیشنل میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے سنٹرل پلازہ ہال مہکر مہاراشٹر امیں ایک قومی کنونشن کا انعقاد عمل لایا گیا اس کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت مرکزی وزیر پرتاب راو نے شرکت کی اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر راجے پاٹل وائس چیرمین آیویش انٹرنیشنل میڈیکل اسوسی ایشن نے کی کنونشن میں ملک کے نامور ڈاکٹروں ، حکیموں اور تھیراپسٹ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر حکیم تمیم اے قریشی صدر آیویش انٹرنیشنل میڈیکل اسوسی ایشن نے اپنے افتتاحی خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے تمام شرکاء اجلاس کو مبارکباد پیش کی اور ملک بھر یونانی نظام طب کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کو نیک وافعال قرار دیا ڈاکٹر حکیم تمیم اے قریشی یونانی طب کا تفصیلی طور پر احاطہ کیا اور بتایا کہ قدرتی علاج عمل سالوں سے چل رہا ہے اور اپنے خاص اصولوں پر عوام الناس کو بغیر کسی نقصان کے ان کی علاج معالجہ کی ضرورت کی تکمیل ‌کررہا ہے ڈاکٹر حکیم تمیم قریشی نے کہا کہ یونانی نظام طب کو دیگر شعبوں میں حکومت مراعات و سہولیات فراہم کررہی ہے اسطرح یونانی نظام طب کے وسیع پیمانے پر فروغِ کے لئے مرکزی آیوش وزیر پرتاب راو جادھو سے خصوصی اقدامات روبہ عمل لائے کا اظہار کیا انہوں نے ریاست گجرات میں محکمہ آیوش میں یونانی ڈائریکٹر مقرر کرنے ، سرکاری ہسپتالوں میں بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی تقررات ،اور گجرات بورڈ آف آیوردک اینڈ یونانی سسٹم آف میڈیسن کے بورڈ میں یونانی ڈاکٹروں کے تقررات عمل میں لانے اور (C.C.R.U.M ) یونانی کا ایک ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی پر زور درخواست کی جو حکومت ہند کے محکمہ آیوش کے زیر اہتمام چلا جاتاہے ڈاکٹر حکیم تمیم اے قریشی نے ہندوستان‌ بھر میں خاص طور پر ریاست گجرات میں یونانی علاج کے مستقبل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا

مہمان خصوصی مرکزی وزیر آیوش پرتاب راؤ جادھو نے آیوش انٹرنیشنل میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے یونانی نظام طب کے موضوع پر کنونشن کے انعقاد پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے یونانی نظام طب سے وابستہ ڈاکٹروں ، حکمیوں کو اسبات کا تیقن دیا کہ یونانی طب کے مسائل کو کی یکسوئی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے جائیں گے یونانی طریقہ علاج کو فروع دینے کے مکمل تعاون کیا جائیگا علاوہ ازیں

اس کنونشن میں مرکزی وزیر پرتاب راو جادھو کو ایک یادداشت بیش کی گئی

اس دوران ڈاکٹر حافظ وصدر سرکاری قاضی مئٹو گوڑہ سکندرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں مہکو ر میں منعقدہ آیوش انٹرنیشنل میڈیکل اسوسی ایشن کے کامیاب انعقاد پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کنونشن کے مقابلہ مستقبل میں یونانی نظام طب کے شعبے میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہونگے نعمان احمد نے آیوش انٹرنیشنل میڈیکل اسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں بالخصوص ڈاکٹر حکیم تمیم اے قریشی صدر کی یونانی طب کے فروغ کیلئے انجام دی جانے والی جدوجھد کی ستائش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حیدرآباد میں بھی یونانی طب نظام کے فروغ کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد عمل لائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button