نئے فوجداری قوانین دستور کے مغائر اور عوام کیلئے پریشان کن : سید متین احمد

حیدرآباد(پریس نوٹ) تین نئے فوجداری قوانین اور اس کے نقصانات پر ٹی جے ایس پارٹی آفس عابڈس پرایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سماجی جہد کار،پروفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن پروفیسر کودنڈا رام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ مرکزی حکومت مختلف بلز پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے عوام کوپریشان کررہی ہے۔ ہندوستان میں جمہوریت ہے
اور جمہوریت میں عوام کی آواز کواہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل اوردیگربلز عوام کے مفاد کے خلاف ہے او راس کے لئے ہم سب کومل کرآواز اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس بلز کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائرکریں گے۔ سید متین احمد تلنگانہ ٹی ڈی پی اقلیتی قائدو آل انڈیا مائناریٹی فیڈریشن کے صدر نے اپنے بیان میں ملک بھر میں نافذ ہونے والے تین نئے فوجداری قوانین کی بھرپور مذمت کی اورمرکزی حکومت پرالزام لگایا کہ وہ عوام کودرپیش بڑے مسائل کا حل تلاش کرنے کے بجائے دیگربیجا سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ یہ قانون سازی کی دفعات عوام کی شہری آزادی اور حقوق کے لیے خطرہ ہیں۔ یہ قوانین پولیس کو کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی کرنے کے وسیع اختیارات دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں یہ قوانین ملک کے مسلمانوں، دلتوں اور آدیواسیوں کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔ سید متین احمد نے کہاکہ یہ تینوں قوانین عوامی رائے اور قانونی ماہرین کی تجاویز کو نظر انداز کرتے ہوئے وضع کئے گئے ہیں۔ جس کے سبب ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔یہ نئے پینل کوڈز مبہم ہیں اورعوام کے فائدے سے زیادہ اس میں نقصانات ہیں۔انہوں نے اس موقع پرمرکز ی حکومت سے اپیل کی ہ وہ بابائے قوم،قومی اور قومی پرچم کی توہین کرنے والوں پرمقدمہ چلانے کیلئے قوانین میں ترمیم کرے
۔ اس موقع پر آچاریہ مدابوشی سریدھر(سابق مرکزی انفارمیشن کمشنر)، وی رگھوناتھ(سینئر ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ، ٹی جی)، بی کونڈا ریڈی(سینئر ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ، ٹی جی)، پروفیسر پی ایل وشویشور راؤ، میر مسعود علی خان(سینئر ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ، ٹی جی)چکوڈو پربھاکر(سینئر ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ، ٹی جی)، محمد ریاض الدین نقشبندی (نائب صدر آل انڈیا مائناریٹیز فیڈریشن)،ایڈوکیٹ اسد علی،سلیم پاشاہ ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ محمد افضل، ڈاکٹر اسماعیل، سید منہاج،سید عظیم TJS،سید عمر علی اور دیگر موجودتھے۔