تلنگانہ

تین روزہ قدیم ترین سکوں و کاغذی کرنسی نوٹوں کی سہ روزہ نمائش ‌کا کامیاب  اختتام _   م اور ع سکوں کی زبردست طلب 

حیدرآباد 18/ اگست (اردو لیکس)اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں قدیم سکوں ، کاغذی کرنسی (نوٹوں) اور نوادرات کی خصوصی نمائش ‌کا ہفتہ کی شام اختتام پذیر ہوئی 15 اگست کو جشن آزادی کے ‌موقع پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام آل انڈیا انڈیپنڈنٹس ایگزیبیشن کا 15اگست تا 17اگسٹ عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل لایا گیا جس میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور نمایش کا مشاھدہ کیا اس نمائش میں عوام نے وسیع پیمانے پر کرنسی کی خریداری کی خاص طور نظام دور حکومت اور برطانوی کرنسی کی زبردست طلب رہی ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی ڈائریکٹر محمد سراج الدین ، سید قدیر اللہ قادری سکریٹری نے بتایا کہ تین دنوں میں اس نمائش میں ( 70) لاکھ روپیے کا کاروبار ہوا اس نمائش میں دنیا کے مختلف ممالک کے قدیم سکے اور نوٹ دستیاب تھے چھٹے نظام محبوب علی خان کے دور حکومت کے سکوں کی مانگ رہی جو ان کے بیٹے نے ان کی وفات کے بعد عنان اقتدار سنبھالا تھا آرگنائزر نے بتایا کہ ان کے دور حکومت میں اگر کرنسی اور سکوں پر ما لکھا جاتا تو اس کا مطلب محبوب علی خان اور عین(عربی حرف) کا مطلب عثمان علی خان ہوتا ان دونوں کرنسیوں میں بے شمار شائقین محبوب علی خان کی کرنسی مداح تھے آرگنائزر نے بتایا کہ عوام لاکھوں روپے خرچ کرکے نظام دور کی کرنسی خرید رہے تھے

محمد سراج الدین و سید قدیر اللہ قادری نے بتایا کہ تین دنوں میں 70لاکھ روپے کا کاروبار کیا گیا

اس نمائش کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اہم رول اور اسٹالز لگانے والے تاجرین اور نمائش میں شرکت کرنے والے تمام معززین و کرنسی خریدداروں اور میڈیا سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button