نظام آباد کے ڈیویژن (10 ) میں غریب طبقہ کے مکانات کی انہدامی کارروائی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
انڈین یونین مسلم لیگ کی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ضلع کلکٹر کی توسط سے یادداشت

نظام آباد 20/ اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) انڈین مسلم لیگ نظام آباد کی جانب سے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کی توسط سے چیف منسٹر اے ریونت کے نام نظام آباد بلدی ڈیویژن (10) بھارت رانی کالونی میں گزشتہ 15تا 20 سال سے رہایش پذیر مکینوں کے مکانات و ٹین شیڈس جن کی تعداد 45تا 50 کے درمیان ہے 17/ اگست کی اولین ساعتوں میں بغیر کسی نوٹس کے انہدامی کئے جانے پر عدالتی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا شیخ مجاہد ریاستی آرگنائزر سکریٹری انڈین مسلم لیگ کی قیادت ایک وفد جن میں ایم اے نعیم سکریٹری ، مرتضی حسین ٹاؤن صدر،
سینئر قائد ایم اے جاوید این آر آئی ، شامل تھے ضلع کلکٹر کی توسط سے آج
ایڈشنل کلکٹر ایس کرن کمار سے ان کے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ڈیویژن ( 10) میں واقع بھارت رانی کالونی کی عوام کے پاس تمام سرکاری دستاویزات کے باوجود ان کے مکانات کو منہدم کرتے ہوئے ان کو گھروں سے بے دخل کردیا گیا
جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کی عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے
اس یادداشت میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیویژن 10 سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹر کے شوہر نے ایک وینچر تیار کرتے ہوئے غریب اور معصوم عوام کو فی کس 1.50 لاکھ تا 2 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا انڈین مسلم لیگ نے چیف منسٹر اے ریونت سے مطالبہ کیا کہ جعلی پٹہ جات فروخت کرتے ہوئے غریبوں کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف عدالتی تحقیقات کی جائیں تاکہ غریب عوام کو انصاف حاصل ہوسکیں انڈین یونین مسلم نے مطالبہ کیا کہ اس علاقے میں مزید انہدامی کارروائی کو فوری اثر کے ساتھ روکا جائے ، ذمہ دار عہدیداروں اور لینڈ گرابرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، متاثرہ خاندانوں کو منصفانہ معاوضہ اور ان کی باز آبادکاری کے لئے موثر اقدامات روبہ عمل لائی جائے
شیخ مجاہد نے اس توقع کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے منصفانہ اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کریں گے