جنرل نیوز

سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک طریقہ کار کو بحال کرنے ڈی ای او نظام آباد سے نمائندگی 

نظام آباد: 20/اگست (اردو لیکس) ہیلپنگ یوتھ ویلفیر سوسائٹی پھولانگ صدر محمد اصغر علی سراج نے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک طریقہ کار کو بحال کرنے کے سلسلہ میں ضلع مہتمم تعلیمات درگا پرساد کو تحریری نمائندگی حوالے کی۔ علاوہ ازیں ہر چند ماہ بعد اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیدار سرکاری اسکولوں کا دورہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ محمد اصغر علی سراج نے بتایا کہ یہ شکایت عام ہے کہ بعض اساتذہ رجسٹر میں حاضری درج کرنے کے بعد لاپتہ ہورہے ہیں جس سے طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وباء سے قبل سرکاری اسکولوں میں بائیو میٹرک طریقہ کار پر عمل کیا جاتا تھا لیکن کچھ سالوں سے مسدود کردیا گیا محمد اصغر علی سراج نے حکومت اور محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں سے پرُ زور مطالبہ کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بائیو میٹرک طریقہ کار کو فوری بحال کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button