جنرل نیوز
کولکتہ میں جونیر ڈاکٹر کی عصمت ریزی و قتل کی مذمت _ قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ ۔ جگتیال میں جماعت اسلامی کا کینڈل مارچ

بنگال کولکتہ کے آر جی کار کالج و اسپتال میں ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ پر آج شام جگتیال جماعت اسلامی ہند کی جانب سے تحصیل چوراہا پر کینڈل مارچ احتجاج کیا گیا ۔ڈاکٹرس کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس واقعہ میں ملوث خاطیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی محمد عماد الدین عمیر ۔ صدر ایس آئی او sio عبداللہ ۔ Gio صدر صبا آفرین ۔خواجہ صلاح الدین ۔ عباسی ۔ منیب الحق عامر و دیگر موجود تھے