آل انڈیاچار مینار انڈیپینڈینس ایگزیبیشن میں سینئر جرنلسٹ جعفر کو ایوارڈ

حیدرآباد 20/ اگست (پریس نوٹ)ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ آل انڈیاچار مینار انڈیپینڈینس ایگزیبیشن اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں قدیم ترین سکوں اور کاغذی کرنسی و پینٹنگز (خطاطی) کا 15/اگست تا 17اگسٹ عظیم الشان پیمانے کامیاب انعقاد عمل لایا گیا
نمائیش کی اختتامی تقریب کے موقع سینئر جرنلسٹ روزنامہ آندھرا جوتی اولڈ سٹی بیورو چیف جعفر کو ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹر عبد الرحمن وائس پرنسپل ایم ایس ایجوکیشن کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر عبد القدیر صدر مدرس سرکاری ہائی اسکول کے علاوہ دیگر موجود تھے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد صدر ڈاکٹر صمد عثمانی ، سید قدیر اللہ قادری سکریٹری ، محمد سراج الدین ڈائریکٹر نے انہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جعفر کو ایوارڈ سے نوازے جانے پرآندھرا جوتی سے وابستہ صحافیوں و اسٹاف بشمول عزیز واقارب ، دوست احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا
جعفر نے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کے تمام عہدیداروں سے انہیں ایوارڈ سے نوازے جانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر اظہار تشکر کیا واضح رہے کہ ضلع نظام آباد سے طویل صحافتی خدمات انجام دینے والے سینئر جرنلسٹ محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد/روزنامہ آئینہ نظام آباد/اردو لیکس کو بھی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا