جنرل نیوز

تلنگانہ کے بودھن ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی زبردست ہلچل۔ حملے میں 11افراد کے علاوہ حاملہ خاتون بھی زخمی 

بودھن 21اگسٹ ( اردو لیکس ) بودھن شہر میں کتوں کی پریشانی دن بہ دن بڑھ رہی ہیں کتوں کے حملہ میں حاملہ خاتون اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری علاج کے لے بودھن ضلعی سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ایک مقام پر کتوں نے حملے معصوم لڑکے کو بچانے کی کوشش کرنے والے چار افراد پر بھی

 

آوارہ کتوں نے حملہ کرِکے زخمی کردیا تمام زخمی افراد کے دوستوں و رشتہ داروں نے سرکاری دواخانہ بودھن پہنچکر احتجاج منظم کیا اور بودھن تامہاراشڑ را جانے والی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج منظم کیاجس پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا اس بات کی اطلاع محکمہ پولیس کو ملی ایس آئی سرکل انسپکٹر ویرایا نے احتجاجی کو منتشر کرنے کی کوشش کی

 

اس دوران بعض کو محکمہ پولیس نے حراست میں لے لیا بودھن پولیس نے ان افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ٹریفک نظام درہم برہم ہونے پر وہاں سے گزر نے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ خبریں

Back to top button