تلنگانہ

چندرشیکھر راؤ کو کل ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جاۓ گا

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر و بی آر ایس سربرا ہ چندرشیکھرراو کل شہر کے یشودھا ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جاۓ گا۔

 

وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ وہ تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور کہا کہ کے سی آر کو کل گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

 

ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد چندرشیکھرراو، بنجارہ ہلز کے نندی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button