جنرل نیوز

صحافی جناب حبیب جیلا نی سپرد لحد

حیدرآباد21- اگست ( محمد حسام الدین ریاض) سینئیر صحافی جناب حبیب علی بن محمد جیلانی بیورو چیف نیوز ایجنسی آئی این این ونائب صدر اردو ورکنگ جرنلٹس فیڈریشن ‘ ورکن عاملہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلٹس ولد جناب حبیب محمد جیلانی صاحب کا 21 اگست چہارشنبہ 2024ء کو انتقال ہوگیا نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ـ اطلاع ملنے پر صدر کل ہندمجلس اتحادالمسلین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مرحوم کے گھر پہنچ کر آخری دیدار کرتے ہوۓ ان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوۓ صبر کی تلقین کی ـ انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں اور نماز جنازہ میں شریک رہنے والوں میں حضرت صوفی سید مُرتضی علی شاہ المعروف افسر پاشاہ سجادہ نشین بارگا حضرت سید شاہ شمس الدین غازی رح ( عثمان آباد ) ‘جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد ‘ جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا ‘ جناب نظام الدین ترجمان کانگریس ‘ جناب ثمیر ولی اللہ کانگریس قائد ‘ مولانا خواجہ معز الدین اشرفی ‘ مولانا حامد محمد خان سابق امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندتلنگانہ ‘ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ‘ مولانا یحییٰ انصاری اشرفی ‘ مولانا محبوب عالم اشرفی ‘ مولانا سعید شاکر چشتی قادری کے علاوہ صحافیوں جناب محمد بشیر الدین ‘ جناب عبدالرحمان خان ‘جناب شہاب الدین ہاشمی ‘ جناب خلیل قادری ‘ جناب ریاض احمد ‘ جناب سید سجادالحسنین جناب غوث محی الدین جنرل سکریٹری اردو جرنلٹس فیڈریش’ جناب شوکت علی خاں یوسف زئی ‘

‘ جناب حُسام الدین متین ‘ جناب ایف ایم سلیم ‘ جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ جناب سید شفیع الدین قادری ‘ جناب شوکت علی صوفی ‘ جناب ایس کے بابا ‘ جناب شیخ محسن ‘ جناب حبیب قادری ‘ جناب محمد بصیر ‘ جناب شیخ احمد ‘ جناب باسط عبدالمعاذ کے علاوجناب عُبیدبن عثمان العمودی ناظم مکتبہ اہلسنت وجماعت چوک ‘ ڈاکٹر عتیق اقبال ‘ ڈاکٹر نیاز محمد خان ‘ حبیب عبدالقادرالحامد ( حبیب قلی ) ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ‘ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری’ جناب محمد امین الدین انصاری ‘ جناب محمد حُسین قادری عارف ‘ محمد یونس ( اردو آفیسر ) کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ‘ برادران صحافت ‘ علماء ‘ مشائخ ‘ دیگر سر برآوردہ اصحاب شامل ہیں پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں فاتحہ سیوم 23 ـ اگست کو بعد نماز جمعہ ( جماعت ایک بجے ) جامع مسجد عمر فاروق رضہ ایرہ کنٹہ میں مقررہے مزید تفصیلات کے لئے فون 9491011905 پر یا 9391054232پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button