نظام آباد کے ناگارام متاثرین کے ساتھ مجلسی قائدین کی ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات

نظام آباد. 22/اگست (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج ضلع مجلس انچارج و ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ڈپٹی میئر ادریس خان کی قیادت شامل مجلسی قائدین وفد کے ہمراہ ناگارام متاثرین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کی. اور اس موقع پر صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین نے ضلع کلکٹر سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے ناگارام میں غریب عوام کے مکانات کی انہدامی کارروائی و متاثرین کی موجودہ صورتحال اور متاثرین کو ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب مجاز کی جانب سے کیے جانے والے راحت کاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
اور جلد از جلد ممکنہ اقدامات کو روبعمل لانے کے علاوہ متعلقہ غریب عوام کو اپنی دھوکہ دہی کے ذریعے اراضی فروخت کرنے والے سیاسی قائدین و غیر سماجی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی ہے. ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ڈپٹی میئر ادریس خان نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ گذشتہ چند یوم قبل ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب کی جانب سے صبح کی اولین ساعتوں میں غریب عوام کے مکانات کو انہدامی کارروائی کے ذریعے مکمل تباہ کردیا گیا. اور جس انداز اور جلد بازی میں محکمہ ارباب نے انہدامی کارروائی کو انجام دیا ہے. لیکن حقائق کے منظر عام آنے پر ضلع انتظامیہ متاثرین کی راحت کاری کے اقدامات کو یقینی بنانے میں اپنی لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے.مجلسی قائدین و متاثرین نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ موسم باران کے پیش نظر شہر میں جاری موسلا دھار طوفانی بارش سے متاثرین کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنے پڑ رہا ہے . انکے مکانات کو منہدم کیے جانے سے وہ شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے غذائی ضروریات کو پورا کرنے سے بھی قاصر ہیں اور ضروریات زندگی کی قلت کا شکار ہو چکے ہیں.
اور انھیں رہنے کے لیے کوئی دوسرا سہارا میسر نہیں ہے. مجلسی قائدین نےصدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ضلع کلکٹر و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناگارام متاثرین کو فوری عارضی مکانات کی تعمیر یا منتقلی کے ساتھ ساتھ معاوضہ کی ادائیگی کے علاوہ ذاتی مکان یا ڈبل بیڈ روم کی منظوری اور متاثرین کی دیگر بازیابی کے اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا. مجلسی قائدین کے ہمراہ متاثرین بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی. اس موقع پر موجود متاثرین کی بڑی تعداد بالخصوص خواتین نے بتایا کہ 17/اگست کو جب اچانک ضلع انتظامیہ کی جانب سے انکے گھروں کو انہدامی کارروائی کے ذریعے منہدم کیا جارہاہے تھا. اس بات کی اطلاع ملنے پر بروقت شہر کے مجلسی قائدین کے وفد نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کے ذریعے اپنے سخت احتجاج کے ذریعے متعلقہ عہدیداروں پر دباؤ ڈال کر انہدامی کارروائی کو رکوایا.
بعد ازاں متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مجلسی قائدین نے متاثرین کو انکی بازیابی اور انکے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا تیقن دیا ہے. جس پر ناگارام متاثرین بشمول متاثرہ خواتین نے مجلس اور مجلسی قائدین کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی. ضلع انچارج و ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ڈپٹی میئر ادریس خان کے ہمراہ تمام مجلسی قائدین و کارپوریٹرس اور کواپشن ممبرز سے اظہار تشکر کیا ہے. اس موقع پر ضلع انچارج و ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل اور ڈپٹی میئر ادریس خان کے ہمراہ متعمد مجلس و کواپشن ممبر محمد شہباز احمد. کارپوریٹر محمد ماجد صدیقی. محمد منور علی. سید اعجاز حسین. عبدالعلی باغبان. ریاض احمد. محمد عبدالسلیم. محمد رفیع شیخ ارشد. کے علاوہ خلیل احمد و دیگر مجلسی قائدین اور متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی.