انٹر نیشنل

زائرین کی سہولتوں میں اضافہ کےلیے نیا عمرہ پروگرام۔ وزارت حج و عمرہ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ڈائرکٹ عمرہ پروگرام کا اعلان کیا ہے جو کمپنیوں کو براہ راست زائرین کی خدمت اور کسی ایجنٹ کے بغیر اعلی معیار کو یقینی بناتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس کا مقصد سعودی عرب میں تاریخی مقامات کے دورے اور مملکت کے پر کشش مقامات کو دریافت کرکے زائرین کے تجربات کو بڑھانا ہے۔

 

2023 میں زائرین کی تعداد 13.5 ملین ریکارڈ کیے جانے کے بعد یہ پروگرام خدمات فراہم کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔ کمپنیوں کو پروفیشنل منزل کے انتظام اور ٹرپ آرگنائزیشن کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔سعودی وژن 20230 کےایک حصے حجاج تجربہ پروگرام کے اشتراک سے وزات نے مکہ مکرمہ میں عمرہ تنظیموں کا اجلاس کیا، جس کی سربراہی سعودی وزیر حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے کی۔

 

ایس پی اے نے بتایا یہ اجلاس عمرے کے تجربے کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کو سال بھر خدمات فراہم کرنے کے لیے با اختیار بنانے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔وزات حج وعمرہ ہر سال زیادہ سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کرنے اور سعودی وژن 2030 کے مطابق ایک بھرپور، منفرد اور ایمانی سفر فراہم کرنے کے ارادے سے عمرہ خدمات میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button