وقف ترمیمی بل کے خلاف تلنگانہ محبوب نگر میں جلسہ عام _ صدر مجلس بیرسٹر اویسی اور دیگر کی شرکت

وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف سارے ملک کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کے طور ملک بھر میں سب سے پہلی مرتبہ سر زمین محبوب نگر تلنگانہ پر ملی محاذ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ بضمن وقف ترمیمی بل 2024 منعقد کیا جا رہاہے اس ضمن میں محبوب نگر میں ایک صحافتی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سر پرست ملی محاذ ، عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر مجلس ضلع محبوب نگر، جابر بن سعید الجابری کو آرڈینیٹر مجلس متحدہ ضلع محبوب نگر ،محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ ،سید سعادت اللہ حسینی بلدی فلور لیڈر و ٹاون صدر مجلس ، حافظ ادریس سراجی کو کنوینر ملی محاذ نے شرکت کی ان قائدین نے بتایا کہ بتاریخ یکم ستمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب شالیمار فنکشن ہال نیوٹاون میں جلسہ منعقد ہے اس جلسہ میں جناب سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، جناب نقیب ملت صدر کل ہند اتحاد المسلمین و ایم پی حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علماء و قائدین مخاطب کرینگے ان قائدین نے عوام سے اس جلسہ عام میں شرکت فرما کر جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی