دماغی و جسمانی معذور بچوں کے لئے ناندیڑ میں ستمبر فری میگا ہیلتھ کیمپ ، رجسٹریشن کا آغاز محمد صابر حسین فاؤنڈر سارا فاؤنڈیشن نظام آباد کا بیان

نظام آباد 24/ (اردو لیکس) محمد صابر حسین فاؤنڈر سارا فاؤنڈیشن نظام آباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ہر سال کی طرح جاریہ سال بھی کمال ادوادیا فاؤنڈیشن اورجئے وکیل فاؤنڈیشن ممبئ کے اشتراک سے دماغی و جسمانی معذوررین بچوں کے لئے جنکی عمر 0تا 18سال کم ہے ان بچوں کے لئے 19/20/21 ستمبر2024 ایک میگا ہیلتھ کیمپ کا آر آر مالپانی ماتی مندودیالیہ نزد بالاجی مندرا ایگریکلچر پروڈیوس کیمٹی مگن پورہ نوا مونڈھا نانڈیڑ مہاراشٹرا پر منعقد ہوگا اس کمیپ میں دماغی عوارض جیسے ذہنی الجھن ،دماغی فالج،دماغی کس قسم کی بیماری ،یا فالج،اعصابی بیماری ،حرکت کی خرابی ،ہڈی کی خرابی جیسے ہاتھوں اور پیروں میں لنگڑا پن، صحیح طریقے سے چلنے پھرنے سے معذوری ،ٹخنوں میں درد وغیرہ شامل ہیں ان بچوں کے لئے فری طبی معائنوں و ادویات کی مفت فراہمی کی جاری ہے
موفٹ ایم آر آئی ، سٹی اسکین،2D ایکو، ای ای جی، ای سی جی ضرورت کے مطابق ایکسرے اور پیتھا لوجکل ٹیسٹ اور ضرورت کے مطابق سرجیکل آپریشن اور ادویات فراہم کی جائے گی معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر انیتا ہیگڈے ماہر اطفال جلسوک واڈیا ہاسپٹل ممبئی اور ان کی طبی اس میگا ہیلتھ کیمپ میں اپنی خدمات انجام دے گی اور
قبل از وقت رجسٹریشن کرنے والے بچوں کا معائنہ کریں گئے
اس کیمپ میں شرکت کرنے کےلئے اپنا رجسٹریشن سیل نمبر
8208114832
منیشا تیواری اور سنجے رومالے سیل نمبر
9067377520
سے ربط پیدا کرسکتے ہیں
محمد صابر حسین فاؤنڈر سارا فاؤنڈیشن نظام آباد
نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے اس موقع سے استفادہ حاصل کریں جس میں تمام سہولتیں مفت رہیگی