محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ براۓ اقلیت وکمزور طبقات نظام آباد کا 19/جون کو دورہ نظام آباد مختلف پروگراموں میں شرکت

نظام آباد/18جون (محمد یوسف الدین خان ) کیشو وینو صدر سٹی کانگریس کمیٹی نظام آباد نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ جناب محمد شبیر علی حکومتی مشیر برائے اقلیت و کمزور طبقات کل 19 جون بروز چہار شنبہ نظام آباد کا دورہِ کرتے ہوئے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے
وہ صبح.30 10 بجے دن ضلع کانگریس و سٹی کانگریس کمیٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ممتاز قائد کانگریس راہول گاندھی کی سالگرہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے بعد ازاں 11بجے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو و ضلع عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے سہ پہر 3 بجکر30 منٹ پر سابقہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کی رہائش گاہ واقع ماروتی نگر میں محمد علی شبیر اپنے نئے کیمپ آفس کا افتتاح انجام دیں گے
علاوہ ازیں شاہین کالج قلعہ روڈ نظام آباد کے زیر اہتمام جاریہ سال نیٹ امتحان میں اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والی طالںات کو تہنت پیش کریں گے