ایجوکیشن

نرمل ضلع کے لئے درکار اردو ودیا والینٹرس کا پروپوزل میوا کی جانب سے اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان کے حوالے

نرمل ،27/اگست (پریس نوٹ)تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان کے نرمل دورہ کے موقع پر میوا و ٹی ایس پی ٹی اے نرمل ضلع صدر شیخ شبیر علی اور ٹی ایس پی ٹی اے جنرل سیکرٹری ساجد معراج نے ملاقات کی۔

 

ڈی سی سی صدر کے۔ سری ہری راؤ کی قیادت میں نرمل ضلع کے اردو میڈیم اسکولوں کے لئے درکار ودیا والینٹرس کا ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی کا پروپوزل میوا، نرمل کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس دوران اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو میڈیم اسکولوں کو ودیا والینٹرس فراہم کرنے کے اکیڈمی کے چیئرمین طاہر بن حمدان کے فیصلے کی میوا صدر شیخ شبیر علی نے خوب سراہنا کی۔اس کے علاوہ اردو کے فروغ کے لئے کئی تجاویز پیش کی۔جس میں انٹرمیڈیٹ تا پی جی نصابی کتب کی اردو اکیڈمی کی جانب سے طباعت کرنے اور یوپی ایس (سیول سرویسس ) اور گروپس کی کتابوں اور مختلف شعبہ جات کی لغاتوں کی تیاری شامل ہیں

 

۔اس کے ساتھ ہی پچھلے سال اردو اکیڈمی کی جانب سے دیئے گئے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈس کے رقمی انعامات کی تاحال عدم اجرائی سے چیئرمین طاہر بن حمدان کو شیخ شبیر علی نے واقف کروایا۔ جس پر چیئرمین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اردو کے فروغ کے لئے مثالی اقدامات انجام دینے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر ڈی سی سی صدر نرمل کے۔ سری ہری راؤ ، سابقہ زیڈ پی کو آپشن ممبر عیتق احمد ، کانگریس سینئر قائد صباکلیم، سابقہ سرپنچ معین الدین, افتخار انصاری اور دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button