جنرل نیوز

انجمن محبانِ اہل بیت کے دو طلبہ کی مقابلے قرآت کلام مجید میں نمایاں کامیابی

حیدرآباد 27/ اگست (پریس نوٹ) کل ہند مجلس تعمیر ملت، حیدرآباد کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں منعقد ہونے والے 75ویں عظیم الشان جلسہ یوم رحمتہ العالمینﷺ کے ضمن میں بڑے پیمانے پر مقابلے قرآت کلام مجید کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں معروف رفاہی، فلاحی، ملی اور دینی تنظیم انجمن محبانِ اہل بیت ٹرسٹ، بھولکپور، مشیرآباد کے دو طلبہ محمد عبدالندیم اور محمد فیضان نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ جملہ 280 مسابقین مقابلہ قرآءت کلام میں تنظیم انجمن محبان اہلِ بیت ٹرسٹ بھولکپور، مشیرآباد کے دو طلبہ نے آٹھواں اور نوواں مقام حاصل کیا۔

 

اس موقع پر تنظیم محبانِ اہل بیت کے بانی و صدر کراٹے ماسٹر محمد شفیع نے کل ہند مجلس تعمیر ملت کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور انجمن محبانِ اہل بیت کے دو طلبہ محمد عبدالندیم اور محمد فیضان اور ان کی سرپرستوں کو مبارکباد دی۔ ان دونوں طلبہ کے استاد شہر حیدرآباد کے معروف قارئ قرآن اور متعدد قرآت کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے استادِ قرآت قاری محمد برات علی ہیں۔ جنہوں نے اپنی مسلسل کوششوں کے بعد ان طلبہ کو اس قابل بنایا کہ وہ فن قرآت کو احسن انداز میں سیکھ کر کامیابی حاصل کریں۔

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر جمعہ کو بعد نماز عشاء تا 10 بجے تنطیم انجمن محبان اہلِ بیت ٹرسٹ میں قاری محمد برکت علی قرآت کی مفت کلاسیس لیتے ہیں۔ قاری برکت علی مشیرآباد میں بیسوں طلبہ کے استاد ہیں۔ واضح رہے کہ قاری محمد برکت علی گزشتہ بارہ برسوں سے انجمن محبانِ اہل بیت، مشیرآباد کے تحت قرآت قرآن مجید کی مفت تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button