ایجوکیشن
ٹی ایس ٹی یو حیدراباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے طلبہ میں اسکول بیگس کی تقسیم

۔محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو کی اطلاع کے بموجب اج ٹی ایس ٹی یو حیدراباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے اسکول بیگس کا ڈسٹریبیوشن عمل میں ایا۔ اسکول بیگس گورنمنٹ پرائمری اسکول گلبل گڑا کے طلباء و طالبات میں تقسیم کیے گئے۔۔اس کار خیر میں ٹی ایس ٹی یو حیدراباد ڈسٹرکٹ کے قائدین نے بھرپور تعاون کیا۔ائندہ مزید کئی سرکاری اسکولوں میں اس طرح کی بیگس کو تقسیم کیا جائے گا۔ جن میں اہم منڈل ہیں بہادر پورہ، بنڈلا گڑہ، چار مینار، سعید اباد، آصف نگر ،خیرتاباد اور نام پلی وغیرہ۔ اج کے اس بیگس کے تقسیم پروگرام میں حصہ لینے والے قائدین جن میں اہم ہیں جناب محمد عبداللہ صاحب، محمد احمد خان، محمد اقبال، وجیہ الدین حامد، ایم اے حفیظ،سید رحمت اللہ، خلیل احمد اور مہمان خصوصی کے طور پر جناب خلیل صاحب ڈپٹی انسپیکٹر اف اسکول بہادرپورہ نے شرکت کی۔