صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ٹاون مجلس وفد کی آر ڈی او نظام آباد سے ملاقات
ناگارام متاثرین کی جلد از جلد بازآبادکاری کے اقدامات کو یقینی بنانے پر زور.

نظام آباد. 30/اگست (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج ضلع نظام آباد تنظمی امور کے انچارج و ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل اور ڈپٹی میئر ادریس خان کی قیادت میں مجلسی قائدین کا ایک وفد نظام آباد آر ڈی او راجندر کمار سے ملاقات کیا. اس ملاقات کے موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ڈپٹی میئر ادریس خان نے آر ڈی او کو بتایا ہے کہ ایک ہفتہ قبل مجلسی قائدین کے وفد کے ہمراہ ناگارام متاثرین کی ملاقات پر ناگارام متاثرین کی بازآبادکاری اور دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے تین دن کا وقت ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب مجاز کی جانب سے دیا گیا تھا. اور ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے احکامات کی روشنی میں جلد از جلد ناگارام متاثرین کی بازآبادکاری کے اقدامات کو یقینی بنانے کا مجلسی قائدین کے ہمراہ متاثرین کو تیقن دیئے جانے کے باوجود ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے. مجلسی قائدین بالخصوص ٹاون صدر شکیل احمد فاضل و ڈپٹی میئر ادریس خان نے آر ڈی او پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ کے دوران ناگارام متاثرین کی بازی آبادکاری کے اقدامات کو روبعمل نہیں لایا گیا. جس کی وجہ سے ڈیویثزن 10-11 بھارت رانی کالونی ناگارام کے متاثرین کو شدید مشکلات و دیگر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. بعد ازاں آر ڈی او نظام آباد راجندر کمار نے مجلسی قائدین و وفد کو بتایا کہ بھارتی رانی کالونی ناگارام متاثرین کیلئے متبادل اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد از جلد بازآبادکاری کے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا. علاوہ ازیں ناگارام متاثرین کو دھوکہ دہی کے ذریعے پلاٹس فروخت کرنے والے غیر سماجی عناصر و لینڈ گرابرس متاثرین کی متاثرین سے حاصل کی گئی رقم کو واپس دلائے جانے کا آر ڈی او راجندر کمار نے نظام آباد مجلس قائدین کے وفد کو تیقن دیا ہے کہ جلد از جلد ناگارام متاثرین کی بازآبادکاری کے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی و ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ڈپٹی میئر ادریس خان کے ہمراہ معتمد مجلس و کواپشن ممر شہباز احمد مجلس کارپوریٹر ریاض احمد. عبدالعلی باغبان. ایم اے سلیم. مستحیس. ماجد صدیقی. سید رفیع. قائد مجلس خلیل احمد و کے علاوہ دیگر موجود تھے کے