گنیش تہوار کے پیش نظر کھمم میں امن کمیٹی کا اجلاس
تہوار کو پرسکون انداز میں منانے کے لیے تمام محکمہ جات کا تعاون ناگزیر

گنیش تہوار کے پیش نظر کھمم میں امن کمیٹی کا اجلاس تہوار کو پرسکون انداز میں منانے کے لیے تمام محکمہ جات کا تعاون ناگزیر کھمم کمشنر پولیس سونیل دتھ کا امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
ستمبر 7 سے شروع ہونے والے گنیش تہوار کے پیش نظر کھمم کے سیکول اے سی فنکشن ہال میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس میں کھمم شہر کے گنیش منڈپوں کے ذمداران سماجی و ملی تنظیموں کے ذمداران کے علاوہ مساجد کے ائم کرام اور علماء کو بھی مدعو کیاگیا کھمم کمشنر پولیس سونیل دتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے گنیش منڈپوں کے ذمداران پر یہ ضروری ہے کہ پولیس محکمے کی جانب سے جو ہدایات جاری کی جائے ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے تہوار کو پر سکون انداز میں منایا جائے گنیش منڈپوں کے ذمداران قبل از وقت محکمہ پولیس اجازت حاصل کرنا ضروری ہے ورنہ پولیس سخت کارروائی کرے گی کمشنر پولیس نے گنیش نمر جنم کے موقعے پر بھی ٹرافک پولیس کو پابند کیا کے ٹرافک میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ھو گنیش نمر جنم کھمم کے مونیر ندی میں کیا جاتاہے کھمم کمشنر پولیس سونیل دتھ نے کھمم منیر ندی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے نمر جنم کے مقام پر کرین اور بڑے لیٹس لگانے کی ہدایت دی محکمہ بلدیہ محکمہ مال محکمہ آر ایڈ بی اور محکمہ پولیس آپس میں تال میل کے ذریعے کام کریں کمشنر پولیس نے مزید کھا کے کسی بھی شرانگیزی کو برداشت نھی کیا جائےگا اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے تھوارے آپس میں محبت اور بھائی چارگی بانٹیں کے لیے آتے ہے کھمم ضلع میں ہندو مسلم کا اتحاد اٹوٹ ہے کھمم ضلع کے ہندو مسلم اتحاد اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے محمد جواد احمد نے کہا کے مذہب اسلام ایک شانتی اور امن کا مذہب اسلام میں یہ تعلم دی کے تمام مذاھب کا احترام کیا جائے ہر سال گنیش تہوار اور نمر جنم کے موقعے پر جمعیت العلماء جماعت اسلامی اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ہندو برادران کے لیے ٹنڈے مشروبات کا نظم کیا جاتا ہے اور مسلم نوجوان والینٹریس کے حیثیت سے کام کرتے ہے جو پوری ریاست کے لیے امن و امان کا پیغام ہے مولوی عبد العزیز امام و خطیب جامع مسجد کھمم کی تجویز پر حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین نے اعلان کیاکہ گنیش نمر جنم کے بعد ہی میلادالنبی صل اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالا جائے گا اس اعلان پر گنیش منڈپوں کے ذمداران اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران نے زبردست استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ گنیش منڈپوں کے ذمداران ائم مساجد اور شہر کھمم کے علماء و حفاظ موجود تھے