جنرل نیوز

محمد رؤف سینئر اسسٹنٹ محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نظام آباد وظیفہ حسن پر سبکدوشی پر وداعی تقریب کا انعقاد

نظام آباد:31/ اگست (اردو لیکس)محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں سینئر اسسٹنٹ کے طورپر خدمات انجام دینے والے محمد رؤف کے وظیفہ حسن سبکدوشی کے موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈپٹی ایگزیکٹیو انفارمیشن انجینئراومیش چندر راؤ و عملے کی جانب سے محمد رؤف کے وظیفہ حسن سبکدوشی پر ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کی شالپوشی و گلپوشی و تحائف پیش کی اور ان کی 30 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور محمد رؤف کی بقیہ زندگی خوشحال طریقہ اور اچھی صحت کے ساتھ گذارنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد رؤف عہدیداروں کے ساتھ بحسن و خوبی اپنی خدمات انجام دی۔ محمد رؤف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وظیفہ حسن سبکدوش ہونے پر الوداع تقریب ان کی زندگی کیلئے ایک یادگار رہے گی۔ انہوں نے تمام سے فرداً فرداً اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ایم اے ماجد سینئر اسسٹنٹ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، کے راملو موظف عہدیدار، بالاجی، حمید پاشاہ، سنیل کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں محمد جاوید پاشاہ نے محمد رؤف کی خدمات کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button