جنرل نیوز

نوریش فارمیسی اینڈ پالی کلنک نظام آباد کا جناب طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ہاتھوں افتتاح 

نظام آباد یکم ستمبر ( اردو لیکس) شہر نظام آباد کی غریب اور متوسط خاندانوں عوام الناس کی طبی علاج و معالجہ اور ادویات کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے نورش فارمیسی اینڈ پالی کلنک کا قلعہ روڈ نظام آباد پر آج بعد نماز ظہر ا مہمان خصوصی جناب طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو نے فیتہ کاٹ کر افتتاح انجام دیا مولانا عبدالقیوم شاکر امام و خطیب مسجد اسلامیہ حطائی نظام آباد نے رقت انگیز دعا فرمائی

 

اس موقع پر طاہر بن حمدان نے نورش فارمیسی اینڈ پالی کلنک کے قیام پر پروپرائٹر محمد محسن خان ، محمد راحیل الدین کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ‌اس موقع پر پروپرائٹر محسن خان ،نے بتایا کہ ڈاکٹر فرحا ناز نے خدمت خلق جذبہ کے تحت عوام الناس کو علاج و معالجہ کے نورش پالی کلنک پر دستیاب رہیگی محسن خان نے بتایا کہ ڈاکٹر کی فیس ریاعتی طور پر صرف (100) روپے رکھی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ مختلف عام نوعیت کے امراض کا بہتر طور پر علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے پالی کلنک کا اہم مقصد ہے

 

قبل از محمد محسن خان ، اور راحیل الدین نے طاہر بن حمدان و دیگر مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں تہنت پیش کی اس تقریب میں بارش کے باوجود معززین شہر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر ڈاکٹر فرحا ناز ، عبد علی باغبان کارپوریٹر ڈویژن( 51) سرفراز خان انچارج کارپوریٹر (59) صوفی یونس مرزا ، سید شاہ مظہر عالم، محمد داؤد ،عبدالقیوم، سید بھائی میکانک، وحید الدین ، عمران خان ، ڈاکٹر سیّد سعید ، انور خان ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ نظام آباد ،محمد افتخار احمد نائب صدر سٹی کانگریس نظام آباد ، ڈاکٹر احسان اللہ( ‌آر بی ایس کے) میڈیکل آفیسر ، محمد یقین الدین پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج ، ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار ، مجاہد خان قائد کانگریس انچارج ڈیویژن 12شامل ہیں علاوہ ازیں ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں جن میں قابل ذکر محمد یوسف الدین خان ، ایم‌ اے لطیف الدین علیم ، ساجد اختر ، ندیم احمد ، صدیق وفا کو نورش فارمیسی اینڈ پالی کلنک انتظامیہ کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button