تلنگانہ

کھمم میں سیلاب کے پانی میں پھنسے 9 افراد کو 11 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بچالیا گیا

کھمم سے حافظ محمد جواد احمد کی خصوصی رپورٹ

تلنگانہ کے کھمم میں سیلاب کے پانی میں پھنس جانے والے 9 افراد کو محفوظ طریقے سے بچالیا گیا شدید ترین بارش کی وجہ سے کھمم شہر سے گزر نے والی منیر ندی میں زبردست طغیانی آئی 9 افراد کھمم کے پریکاش نگر سے گزرنے والی منیر ندی کے سیلاب کے پانی میں اتوار کو دن  میں ایک بجے پھنس گئے تھے

 

کھمم شہر کے عوام ریاستی حکومت کے تعاون سے 11 گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد 9 افراد کو  بچالیا گیا تفصیلات کے بموجب کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے اے پی حکومت سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی مگر موسم خراب رھنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نہیں پہنچ پایا جسے اللہ بچائے وہ ہر مصیبت اور بڑے سے طوفان سے بھی محفوظ رہتے ہے 11 گھنٹہ سیلاب کے پانی میں رھتے ہوئے موت کو اپنانے آنکھوں کے سامنے دیکھنے کے باوجود ان نو افراد نے ہمت نہیں ہاری ۔ آخر کار کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کھمم کلکٹر مذمل خان پولیس فورس کو لیکر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دو جے سی بی اور دو بوڈس کا استعمال کرتے ہوئے 9 افراد کو محفوظ طریقے سے بچالیا

 

ضلع کی عوام نے ریاستی حکومت کھمم شہر کے عوام ریسکیو آپریشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا جو رات کے وقت قریب 11.45 منٹ پر ان نو افراد کو سیلاب کے پانی سے محفوظ طریقے سے باہر لایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button