جنرل نیوز

جواڑی نرسنگ راؤ کانگرس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے ہاتھوں سی۔ایم ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم

شہر کورٹلہ کے وارڈ نمبر 32 ڈاگ بنگلہ سے تعلق رکھنے والے محمد شکیل وحید جنہیں کچھ عرصے قبل ایکسیڈنٹ میں زخم آنے پر علاج و معالجہ کے بعد محمد وسیم ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل کانگرس پارٹی و وارڈ انچارج 32 کورٹلہ کی کامیاب نمائندگی پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعے 24 ہزار روپیوں پر مشتمل رقمی چیک محمد شکیل کے حوالے کیا گیا۔ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگرس پارٹی جواڑی نرسنگ راؤ کے ہاتھوں وارڈ نمبر 32 کانگرس پارٹی انچارج و ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل جگتیال محمد وسیم کی موجودگی میں یہ چیک محمد شکیل وحید کو دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل کانگرس پارٹی جگتیال نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی کانگریس پارٹی ریونت ریڈی حکومت عوام کے لیے کئی ایک فلاحی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کورٹلہ کے مسائل کے حل کے لیے عوام جواڑی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگرس پارٹی سے ربط پیدا کریں۔اس موقع پر محمد شکیل وحید نے سی۔ایم ریلیف فنڈ کے ذریعے رقمی امداد کرنے پر جواڑی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگرس پارٹی، محمد وسیم ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل کانگرس جگتیال و انچارج وارڈ نمبر 32 کانگرس پارٹی سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر شیلم وینو گوپال سابقہ صدرنشین بلدیہ کورٹلہ، انم انیل،ترومل گنگادھر، اور کانگرس پارٹی قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button