جنرل نیوز

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈینٹ مہیش کمار گوڈ ایم ایل سی سے جمال شریف ایڈوکیٹ نے ملاقات کرتےہوئے یاد داشت پیش کی 

جنگاؤں: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈینٹ مہیش کمار گوڈ سے آج دوپہر گاندھی بھون حیدرآباد میں متحدہ ورنگل ضلع کے سینیئر کانگریس لیڈر و نائب صدر اقلیتی سل کانگریس تلنگانہ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ملاقات کرکے انکی شال پوشی کی اور ایک یاد داشت پیش کی۔ ورنگل متحدہ ضلع میں تقریباً 30 سال سے کانگریس پارٹی کیلئے محنت کر رہا ہوں۔ ورنگل متحدہ ضلع کا اقلیتی چیرمین رہتے ہوے اقلیتوں کو کانگریس پارٹی کے قریب لانے کی پوری کوشش کرتے ہوے کانگریس پارٹی کے حق میں رات دن محنت کر کے کام کیا ہوں۔

 

بی آر ایس پارٹی کے ( 10 ) سالہ دور اقتدار میں کئی ایک دشواریاں ہویں اور مجھ پر کئ مقدمات بہی درج کیے گئے۔ ان سب کے باوجود بہی تقریبا 30 سال مستقل کانگریس پارٹی اور عوام کی خدمت میں لگا ہوا ہوں۔ پارلیمانی انتحابات کہ موقع پر بحیثیت انچارج بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بہی محنت کیا ہوں بھونگیر حلقہ کے کانگریس امیدوار چاملا کرن کمار ریڈی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

 

محمد جمال شریف نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈینٹ مہیش کمار گوڈ سے ملاقات کرتے ہوے ان سے ریاستی سطح پر نامزد عہدہ دینے کی خواہش اور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ محمد فصیح احمد، محمد فرید احمد، محمد ساجد، محمد الطاف و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button