Uncategorizedجنرل نیوز

جینور فسادات کے اصل مجرمین اور خاطیوں کو سخت سزا دینے کاحکومت سے مطالبہ  _ مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کا مذمتی بیان

محمد استقام الدین

جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر  کے صدر مفتی محمد یونس القاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں تلنگانہ کے جینور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں آصف آباد کے جینور میں تشدد اور فرقہ پرستی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا،ایک واقعہ کو بہانہ بناکر جینور میں باہر سے لوگ گھس آئے،اور انہوں نے ماحول کو خراب کیا،مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا،مساجد کی بے حرمتی کی ،اور توڑپھوڑکرکے بدامنی وانتشاربرپاکیا،اور تقریبا ۲۰ سے ۲۵ کروڑمالیت کا نقصان ہوا ہے۔یہ واقعہ ہمارے پُرامن ریاست کے لئے ایک بدنما داغ ہے،تلنگانہ کے محبتوں والے خوش گوار ماحول کو خراب کرنے اور نفرت وتعصب کو پھیلانے کی کچھ لوگ کوشش میں لگے ہوئے ہیں،ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لااینڈ آرڈ کو سختی سے نافذکرے،اور بدامنی،انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے،تاکہ آئندہ اس طرح کے شرمناک واقعات پیش نہ آئیں۔جینور واقعہ کی جس قدرمذمت کی جائے کم ہے،کیوں کہ وہاں کے حالات چند مہینوں سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے،اور پولیس انتظامیہ کو اس کی اطلاع بھی تھی،لیکن بروقت کاروائی نہ کرنے اور مجرموں کو چھوٹ دینے کے نتیجے میںیہ واقعہ پیش آیا۔حکومت کی جانب سے ابھی صرف پولیس آفیسر کا تبادلہ کیا گیاہے،جب کہ لااینڈ آرڈ میں لاپرواہی کے نتیجے میں معطل کرنا چاہیے تھا،اوراہم یہ بھی ہے جن خاطیوں اورمجرموں نے فسادات کے اس واقعہ کو بھڑکایا،افراد کو استعمال کیا،اور مسلمانوں کے املاک کو نقصان پہنچانے میں اہم کردار اداکیا،انہیں فوری گرفتارکرکے سخت سے سخت کاروائی کرے،خاطیوں کی گرفتاری میں سستی بھی قابل مذمت ہے۔اصل مجرموں کو نظرانداز کردینا بھی افسوس نا ک ہے۔

جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر حکومت تلنگانہ سے اپیل کرتی ہے کہ جینور واقعہ کے اصل مجرموں کو گرفتارکرے،اور انہیں سخت سزا دے،تاکہ ہماری ریاست کی گنگاجمنی تہذیب کو نقصان پہنچانےاور یہاں کے بھائی چارہ ماحول کو نقصان پہنچانے والوں کے لئے آئندہ کے لئے انتباہ ہوجائے،اور کوئی بھی ریاست میں کہیں بھی اس طرح کے واقعات اورفسادات میں ملوث نہ ہو۔اور لااینڈ آرڈر کو مضبوطی سے کنٹرول کرے ،مسلمانوں نے کانگریس حکومت کو اقتدار تک پہنچانے میں کلیدی رول اداکیا ہے،اگر کانگریس حکومت مسلمانوں کے ساتھ غلط سلوک کرے،اور مجرموں کے خلاف کاروائی نہ کرے تو اس سے کانگریس کی شبیہ متاثر ہوگی ۔ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت جینور خاطیوں کے خلاف اقدام کرے گی اور سخت سزا نافذ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button