جنرل نیوز

سدی پیٹ میں ادارہ ادب اسلامی کا قیام

 

ضلع سدی پیٹ میں ادارہ ادب اسلامی کا قیام عمل لا یا گیا. . اس سلسلے میں اسلامک سنٹر سدی پیٹ پر ایک خصوصی اجلاس رکھا گیا. اجلاس کا آغاز سید عبدالحمید کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. جس میں شعیب الحق طالب صدر ادارہ تلنگانہ ،لائق علی وارثی معتمد ادارہ تلنگانہ ،مسیح الدین ابونبیل نائب صدر ادارہ جنوبی ہند، ناظم ظلع جماعت اسلامی سدی پیٹ محمد طاہر نے شرکت کی. اتفاق آراء سے نئی یونٹ تشکیل دی گئ. جس کی تفصیل درج ذیل ہے.

ادارہ ادب اسلامی سدی پیٹ کے سرپرست مسیح الدین ابونبیل.

صدر شاہدالرشید.

معتمد عمومی سید عبدالحمید، معتمد جلال الدین غوری، نائب صدر محمد وحیدالدین، اور خازن محمد سلیم صاحب ہون گے. اس کے علاوہ چھے نئے اراکین عاملہ بھی ہوں گے. اس موقع پر مسیح الدین ابو نبیل نے مسرت کا اظہار کرتے ہوےکہا کہ میری دیرینہ خواہش آج پوری ہورہی ہے. ادارہ کے قیام کا مقصد اسلامی اقدار کا فروغ ہے جس کے کےلئے ارارہ مسلسل کوشاں ہے. اور یہاں کی زمین ادبی لحا ظ سے زرخیز ہے. . ناظم ضلع نے تمام زمہ داروں کو مبارکباد پیش کر تے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا. .صدر ادارہ تلنگانہ شعیب الحق طالب نے زمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے اہم ہدایات دیں. اور کہا کہ، ادارہ کا مقصد شاعری کو لب ورخسار، میخانہ سے نکال کربا مقصد زندگی سے جوڑنا، اخلاقی اقدار کو فروغ دینا، منفی رحجانات کو خارج کرنا، نئے قلم کاروں کی ہمت افزائی کرنا ہے. سدی پیٹ یونٹ کی جانب سے یہ طے کیا گیا کہ انشاءاللہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پہلا نعتیہ مشاعرہ اس ماہ کے اواخر میں اسلامک سنٹر سدی پیٹ پر رکھا جائے گا.

معتمد اد ارہ لایق علی وارثی کی دعا اور اظہار تشکر پر اجلاس ختم ہوا.

،

متعلقہ خبریں

Back to top button