چھوٹے کاروبار کو کرنے میں نوجوان عار محسوس نہ کریں _زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا نظام آباد کے زیر اہتمام زکوٰۃ تقسیم اجلاس سے مفتی سعید اکبر ، عبد الجبار صدیقی و دیگر کا خطاب
نظام آباد8/ ستمبر (اردو لیکس)نوجوان چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی تجارت کو عار محسوس نہ کریں حلال رزق کمانے کی کوشش و جستجو بھی عبادت و بندگی میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مفتی سعید اکبر نے آج زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا شاخ نظام آباد کے زیر اہتمام کنگ پیالس فنکشن ہال قلعہ روڈ تقسیم زکوٰۃ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس جلسہ کی صدارت عبدالجبار صدیقی جنرل سکریٹری زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا دہلی نے کی جلسہ کا آغاز حافظ منحصر کی تلاوت قرآن اور سید مجیب علی کی ترجمانی سے ہوا عبد السلام خاں نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی سعید اکبر ، احمد عبدالمقیم خرم مینجنگ
ڈائریکٹر این این گروپ آف کمپنیز کورٹلہ نے شرکت کی
مفتی سعید اکبر نے کہا ملک میں مسلمانوں میں آئے دن غربت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے انہوں نے ایک اخبار میں شائع ہوئے اداریہ کا حوالہ دیا اور بتایا کہ ہر چار فرد میں چھوتھا فرد مسلمان معاشی پسماندگی میں مبتلاء ہے مفتی سعید اکبر نے کہا کہ ایک ہزار سال تک مسلم حکمرانوں نے حکومتوں کی تاہم وہ دور ختم ہوگیا
اس لئے اپنے خیالات وفکر کو دور کرنے کی ضرورت ہے شادیوں و دیگر تقاریب کے دوران بے جا اصراف پر افسوس کا اظہار کیا
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں
بے کار رہنا تمام خرابیوں کی بنیاد ہے مفتی سعید اکبر نے اسبات پر زور دیا کہ معاشی ضروریات کے لئے چھوٹے پیمانے پر خلوص نیت کے ساتھ آغاز کرنے پر برکت کے ساتھ معاشی ترقی بھی حاصل ہوگی انہوں نےکہا چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے مفتی سعید اکبر نے زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا کی جانب سے کی جانے والی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی عبدالجبار صدیقی نے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے مزکی احباب زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا سے منسلک ہوجائیں تاکہ ملت اسلامیہ کے غریب و مستحق خاندانوں کی معاشی طور پر مدد کی جاسکیں اور انہیں خود روزگار سے مربوط کرنے کے لئے معاون ہوسکیں عبدالجبار صدیقی نے کہا کہ امت مسلمہ دیگر قوموں کے لئے ایک عملی نمونہ بن کر تبلیغ اشاعت و اسلام کے آفاقی پیغام کو پیش کرسکیں غربت باعث اس کام کو انجام نہیں دیا جاسکتا انہوں نے جنوبی افریقہ کے مسلمانوں کی مثال بیان کی جو کم آبادی کے باوجود خاطر خواہ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں عبد الملک شارق سکریٹری زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا نظام آباد نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے خدمات انجام دیتے ہوئے امت کے مستحقین تک زکوٰۃ پہنچانے اور انہیں روزگار کے لئے مالی امداد ، تعلیمی وظائف ، مواسات ہنگامی امدادی پر رقم خرچ کی جارہی ہے جاریہ سال 9لاکھ سے زیادہ زکوٰۃ کی تقسیم مختلف زمروں کے مستحقین خود مکتفی روزگار کے لئے بشکل آلات و چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کو فراہم کی جارہی ہے جن میں مرد و خواتین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں سے درخواست کی باریک بینی سے تحقیق کے بعد ان کا انتخاب مکمل شفافیت کے ساتھ زکوٰۃ سنٹر نظام آباد کی جانب سے کیا جاتاہے عبد الملک شارق نے بتایا کہ تین سالوں میں (134) افراد کو روزگار کے علاوہ (14)تعلمیی وظائف ،( 9 )ماہانہ وظیفہ شامل ہے انہوں نے بتایا کہ مستحقین کی جانب سے مالی امداد کے لئے بےشمار درخواستیں موصول ہورہی ہیں لیکن نا کافی مالیہ کی عدم گنجائش کے باعث بے شمار درخواستیں زیر التواء ہیں انہوں نے مزکی احباب سے خواہش کی وہ زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا نظام آباد کو زکوٰۃ سے تعاون کریں تاکہ ملت کے مستحق افراد اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی معیشت کو مستحکم کرتے ہوئے چند سالوں میں وہ بھی زکوٰۃ دینے کے اہل بن جائیں اس جلسہ سے سید ظفر یحییٰ صدر زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا نظام آباد ،احمد عبد المقیم خرم سید مجیب علی ڈائریکٹر کریسنٹ گروپ آف انسٹی ٹیوشن نظام آباد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا نظام آباد کے عہدیداروں عبدالرحمن بازارہ، زعیم ، محمد ،محمد عمر ہاشمی کےعلاوہ ایم اے حمید ایم ایف سی،حیدراباد،
مرزا جاوید احمد بیگ عمری امام و خطیب مسجد رضا بیگ ، ایم این بیگ زاہد ، عبدالسلام قمر،احمد عبد الحلیم ، سید ایوب معتمد بیت المال نظام آباد ، سید اسلم غریب ، منظور محی الدین ،
محمد عبد القیوم این ار آئی ، نثار احمد، کلاسک ، ذمہ دران جماعت اسلامی ہند ، اور معززین شہر ، استفادہ کنندگان ، کی ایک کثیر تعداد موجود تھی
محمد فضل الدین خالد (آرمور) نے جلسہ کی کاروائی بحسن وخوبی چلائی علاوہ ازیں (55) مرد و خواتین میں مہمانان کے ہاتھوں زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا نظام آباد کی جانب سے مختلف اشیاء کی تقسیم عمل لائی گئی محمد غوث نے شکریہ ادا کیا