اردو میڈیم اساتذہ کی محفوظ جائیدادوں کو عام زمرے میں تبدیل کرنے حکمت عملی سے کام کی ضرورت _ سید افضل محی الدین و دیگر کا خطاب

ظہیر آباد 8 / ستمبر (پریس نوٹ) اسلامک سنٹر مستقر ظہیر آباد میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا. اس اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سید افضل محی الدین سر پرست تلنگانہ ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیچرس کے تقرر اتی امتحان میں ہمیشہ نصف سے زائد جائیدادیں اردو میڈیم میں درج فہرست طبقات و درج فہرست قبائل کے امیدواروں کی عدم دستیابی کے سبب جائیداد یں بیاک لاگ ہورہی ہے.
ان محفوظ جائیدادوں کو عام زمرے میں تبدیل کر نے کے لئے انتہائی دانشمند ی اور راز داری سے کام کرنا چاہیے. انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر اردو کی جائیدادیں بیاک لاگ ہوں تو اردو میڈیم کے اسکول بند ہوسکتے ہیں. جس سے اردو کا فروغ بھی نہیں ہوگا. اردو میڈیم کی جائیدادوں کے لیے اردو امیدواروں کو ہی جدوجہد کرنا ہوگا. اردو کے تحفظ کے لئے دوسرے لوگ آگے نہیں آتے جب تک کہ اردو طلباء اس کے لیے اٹھ کھڑے نہیں ہوتے. .. سید مطہر الدین صدر تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس اسو سی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت یافتہ امیدوار اپنے سر پرستوں کے ساتھ نمائندگی کے اجلاس میں شرکت کریں. انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست بھر کے اردو میڈیم امیدوار اپنے اپنے مقام سے اپنی بساط بھر کوشش کریں. اگر ڈی ریزرو کے لئے ایک معمولی میٹنگ بھی ہوتی ہے
تو اس کی انٹیلیجنس رپورٹ حکومت کو ہوتی ہے. عبد المجید اشتیاق صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے ہی حکومت اسپیشل اردو ڈی ایس سی کے انعقاد کا اعلان کر رہی ہے. لیکن اس ضمن میں ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے. انہوں نے واضح کہا کہ امیدوار اوراردو کے فروغ کی تمام تنظیمیں اردو کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں وہ اساتذۂ کی محفوظ جائیدادوں کو عام زمرے میں تبدیل کرنے کے لئے انتہائی دانشمندی سے کام کریں. سید صابر حسین صاحب صدر اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی یونین کی جانب سے مکمل تعاون کریں گے. اور محکمہ جاتی سطح پر بھی اردو میڈیم کی جائیداد وں کو دوسرے میڈیم کی جائیداد وں میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا.
سید حفیظ صاحب موظف مدرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ڈی ریزرو کے مسئلہ کے حل کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور مالی تعاون کرنے کا انہوں نے پیشکش کیا. محمد سراج صاحب صدر ظہیر آباد تلنگانہ اسٹیٹ یونائیٹڈ ٹیچرس فیڈریشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو جائیدادوں کے لیے امیدوار متحد ہو کر کام کریں اس راستہ میں رکاوٹیں آئیں گی،. محمد اظہار حسین ریاستی کونسلر ٹر ینڈ ٹیچرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو ماردی زبان والوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اردو کے فروغ اور اس کے تحفظ کیلئے جنگی خطوط پر کام کریں. حافظ محمد یاسین,اور محمد شبیر احمد صاحب نے بھی اس اجلاس سے خطاب کیا. محمد عمران خان صاحب نائب صدر آئیٹا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکول میں اردو طلباء کے داخلوں میں اضافہ کے لئے بھی کوشش کرنا چاہیے ورنہ نوٹیفکیشن میں شامل جائیدادیں کم بھی ہوسکتی ہیں. . اس پر خوفزدہ نہ ہو نے کی انہوں نے تلقین کی. اس اجلاس سے بشیر الدین صاحب ٹیچر کوہیر ،محمد محی الدین ٹیچر، محمد عبد القدوس ٹیچر، محمد محبوب ٹی جی ٹی اردو ،نے خطاب کیا. اجلاس کا آغاز سمعیہ تمکین کی قرآت کلام پاک سے ہوا.
جبکہ محمد عبد المجید صدر تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ظہیر آباد نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے. اس موقع پر ٹرینڈ ٹیچرس کی کثیر تعداد موجود تھی. اجلاس کے انتظامات میں محمد ریاض، محمد محی الدین، مزمل، محمد خواجہ محمد محسن، محمد جنید اور محمد رفیع، محمد اشفاق نے اہم کردار ادا کیا. . محمد عبد القدوس کے اظہارِ تشکر پر اجلا س کا اختتام عمل میں آیا. اس اجلاس میں خواتین ٹرینڈ ٹیچرس کی بھی کثیر تعداد موجود تھی.