تلنگانہ

مرزا رحمت بیگ، حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی انتخابات میں مجلس پارٹی کے امیدوار

حیدرآباد _ 21 فروری (اردولیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی انتخابات میں پارٹی کے نوجوان لیڈر مرزا رحمت بیگ کو امیدوار بنایا ہے مجلس کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے رحمت بیگ کے نام کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی کی سیٹ پر فی الحال مجلس سے سید آمین الحسن جعفری نمائندگی کررہے ہیں ان کی میعاد ختم ہورہی ہے جس کے پیش نظر 13 مارچ کو پولنگ ہونے والی ہے اس سیٹ پر مجلس کے امیدوار کی تائید کرنے کا آج ہی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اعلان کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button