ایجوکیشن
کتہ گوڑم ضلع کے سائنس لکچرر محمد خورشید کو بسٹ لکچرر ایوارڈ سے نوازا گیا
محمد خورشید کو بسٹ لکچرر ایوارڈ سے نوازا گیا بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے منگور گورنمنٹ جونیئر کالج کے پولیٹکل سائنس لکچرر محمد خورشید کو بسٹ لکچرر تلنگانہ کا ایوارڈ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے پرنسپل سکریٹری بی ونکٹیشم کے ہاتھوں دیاگیا واضح رھے کہ محمد خورشید بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے منگور گورنمنٹ جونیئر کالج میں پولیٹکل سائنس کے لکچرر ہے شعبہ تدریس میں محمد خورشید کی بہترین تدریسی خدمات اور طلباء کو تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت اور اچھے اخلاق سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار اداکرنے پر حکومت تلنگانہ نے محمد خورشید کو تلنگانہ بھر میں بسٹ لکچرر کے ایوارڈ سے نوازا محمد خورشید کو بسٹ لکچرر ایوارڈ ملنے پر ضلع کے اساتذہ دانشوران اور علماء و حفاظ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا